باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باوٹ بھی جیت لی

Feb 03, 2025 | 15:10:PM
 باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باوٹ بھی جیت لی
کیپشن: عثمان وزیر جیت کے بعد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے باکسر  عثمان وزیر نے اپنی 15 ویں باوٹ بھی جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ میگا انٹر نیشنل باکسنگ ایونٹ جو یو ڈبلیو پروموشن کے تعاون سے منعقد کیا گیااس میں  پاکستان ، افغانستان، تنزانیہ ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے باکسر رنگ میں اترے،یونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر البانو کلائیمٹ کے درمیان تھا، جس میں عثمان وزیر فاتح رہے۔ 

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش لیگ میں انوکھا واقعہ، تنخواہ نہ ملنے پر بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کا سامان لاک کر دیا

ڈبلیو بی او کے یوتھ چیمپئن ، ڈبلیو بی سی کے مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی یہ لگاتار پندرہویں فتح ہے،عثمان وزیر کی باوٹ کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور گلگت بلتستان کے گورنر مہمان خصوصی تھے،عثمان وزیر جنھیں حکومت پاکستان نے باکسنگ میں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، ان کی باکسنگ ایرینا میں مسلسل 15ویں فتح کے بعد پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے اب ایک نمایاں اور اہم نام بن کر ابھرے ہیں ۔