فالس فلیگ 9مئی کو کیا گیا،سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے پیکا آرڈیننس لایا گیا،علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا ہے کہ بانی کا پیغام ہے کسطرح آجکل چیزیں ہو رہی ہیں تو زیادہ واضح ہو گیا کہ ترامیم کا مقصد کیا ہے ،تین سال سے سازشیں اس مقصد کے لئے چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے۔ فالس فلیگ 9مئی کو کیا گیا ۔سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے پیکا آرڈیننس لایا گیا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا، فالس فلیگ 9مئی کیا گیا ،
ایک لاکھ وارداتیں لوگوں کے گھروں میں کی گئی ،8فروری کو آپکا ووٹ چوری کرکے چوروں ڈاکوؤں کو دے دیا گیا اور اسمبلی میں بٹھا دیا گیا
مقصد دو تہائی کے ذریعے 26ویں ترمیم اور مرضی کے ججزلائے جاتے ہیں، مرضی کے ججز کے ذریعے وہ سزا دینا چاہتے ہیں جو یہ چاہتے ہیں ،بانی کی 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل گل حسن اورنگزیب سے ہٹا کر لاہور سے لائے گئے جج کے پاس بھیج دی گئی ،اگلے دو تین سال اس اپیل کو گھسیٹ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اب ججز لا رہے ہیں،وہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کے لئے آ رہے ہیں،ججز،نیشنل میڈیا کنٹرول کرلیا،سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کے لئے پیکا آرڈیننس لایا گیا ،ووٹ چوری کرنے کے بعد اب آپکی آواز بند کر دی گئی ،قانون کی حکمرانی کو ایسے مسل دیا گیا کہ اب کسی عدالت میں سے انصاف ملنے کی امید ختم کر دینی چاہیئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عاصم منیر کو خط لکھا کہ سابق وزیر اعظم ہوں، بڑھتی دہشتگردی پر جوانوں کی شہادت بارے لکھا کہا کہ سارا زور پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگا دیا گیا، یہ زور بارڈر محفوظ کرنے پر لگائیں تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں، لوگوں پر تشدد کی وجہ سے انکا اعتماد ختم ہو رہا ہے یہ بہت خطرناک چیز ہے، بانی نے کہا کہ کوئی فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی جب تک عوام اسکے ساتھ کھڑی نہ ہو۔ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے،اسٹیبلشمنٹ نے جو پالیسسسیز اپنائی ہیں لوگوں پر ظلم سے انکا دل فوج کے ساتھ نہیں ہے،عوام کو فوج کے ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا تاکہ عوام دلیری سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ سکے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے