(ایاز رانا)سونے کی قیمت معمولی اضافہ سے تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسویسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے اضافے سے 2لاکھ 92ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاجبکہ دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 2لاکھ50 ہزار 685 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2799 فی اونس کا ہوگیا۔
ادھرایک تولہ چاندی 5 روپے کی کمی سے 3265 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے جھٹکے