لاہور سےجسٹس سرفراز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کا معاملہ،مزیدافسران کابھی تبادلہ کرلیا گیا

Feb 03, 2025 | 18:14:PM
لاہور سےجسٹس سرفراز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کا معاملہ،مزیدافسران کابھی تبادلہ کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے حوالے سے ہونے والے حالیہ اقدام میں لاہور ہائیکورٹ کے مختلف افسران اور سٹاف کا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیپوٹیشن پر تبدیل ہونے والے  افسران میں ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ مقصود احمد، ایڈیشنل رجسٹرار کورٹ عمر دراز شاکر، پرسنل اسسٹنٹ عبدالرحمن، شموز علی (گریڈ 18)، ڈرائیور عدنان خادم، آفس اٹینڈنٹ محبوب حسین، اور محمد عباس شاہین شامل ہیں۔

اس تبادلے کا نوٹیفکیشن مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: فالس فلیگ 9مئی کو کیا گیا،سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے پیکا آرڈیننس لایا گیا،علیمہ خان