جلسےکیلئے پنجاب کے نہیں خیبرپختونخوا کے عوام پر انحصار کرتے ہیں، جنید اکبر خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبرخان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کیلئے ہم پنجاب کے عوام نہیں خیبرپختونخوا کے عوام پر انحصار کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نےصوابی کا دورہ کیاجہاں جلسہ کےلئے مختص جگہ کا وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ8 فروری کو صوابی موٹروے انٹرچینج کے قریب بڑا جلسہ ہوگا ،8 فروری جلسہ خیبرپختونخوا کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ عوام سے درخواست ہے کہ ہر علاقے سے متبادل راستوں پر جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کریں۔
جنید اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ راستے میں رکاوٹیں ڈال کر پنجاب حکومت اپنی روایات دہرائینگے،جلسہ کیلئے ہم پنجاب کے عوام نہیں خیبرپختونخوا کے عوام پر انحصار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر