سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے

Feb 03, 2025 | 19:21:PM
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اورپاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ایلیٹ پینل امپائر طاہر شاہ انتقال کر گئے۔ 

تفصیلات کے  مطابق طاہر شاہ حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ کل مغرب کے بعد سینٹرل پارک میں ادا کی جائے گی۔ 

صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد ، سیکرٹری شاہد حامد بٹ نےطاہر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،صدر لاہور ایسٹ زون بلال مقیت ، سیکرٹری حبیب الحسن ،خازن شہباز علی ،صدر ویسٹ زون سردار نوشاد سیکرٹری نواب منصور حیات ،میاں اسلم اور صدر نارتھ زون اعجاز بٹ ، عرفان منور اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین  نے طاہر شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی آج سے آن لائن فروخت