گنگارام ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آنے والی خاتون نے خودکشی کرلی

Feb 03, 2025 | 21:32:PM

(زاہد چودھری) گنگارام ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آنے والی خاتون نے خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق والٹن روڑ کی رہائشی خاتون 13سالہ بیٹے کے ساتھ چیک اپ کے لیے گنگا رام ہسپتال آئی ،خاتون اچانک  ایف جے بلاک کے دوسری منزل سے کود گئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ 
  پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ  خواجہ سلمان رفیق نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔  
 وائس چانسلر اور ایم ایس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے
 

مزیدخبریں