(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے جذباتی انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔
شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شاہین نے اپنی اور اہلیہ انشا آفریدی کی تصویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اُس کے ساتھ محبت بھرا پیغام لکھا۔
شاہین نے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمھارے ساتھ میرے 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔
فاسٹ بولر نے لکھا کہ میں اس لمحے اور احساس کو اُس وقت تک بیان نہیں کرسکتا تھا جب تک آپ نہیں ہوتیں،انہوں نے انشا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’تم نے ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنایا اور ہمیں بیٹے جیسا عظیم تحفہ دیا‘۔
شاہین نے شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے انشا کیلیے میری محبت، بہترین دوست اور اچھی روحانی ساتھی کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ ہم ایسے ہی سالوں ساتھ گزاریں گے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا اور شاہین آفریدی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں ایک لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی آج سے آن لائن فروخت