کھاریاں،موٹرسائیکلوں کے تصادم میں میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سید تنویر نقوی) گجرات کی تحصیل کھاریاں میں اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کھاریاں کے علاقےمراڑیاں روڈ کوٹلہ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ میں مرنیوالے شخص کی شناخت امین کے نام سے ہوئی ہےجبکہ اس کی بیوی بھی اس کے ساتھ موقع پر جاں بحق ہوئی۔دونوں میاں بیوی کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا بھارتی ادکارہ اور کینیڈا کی پولیٹکل پارٹی ورکر جسٹن ٹروڈو کے بعد وزیر اعظم بن پائیں گی؟