(ساجد بلوچ،شاہد جان)باجوڑ میں جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکاہوا ہے،تاہم امیدوار سمیت تمام محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقہ برکمر میں جے یو آئی کے امیدوار پی کے 19 قاری خیر اللہ کے گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے،دھماکا سڑک کنارے نصب تھا امیدوار سمیت تمام محفوظ رہے، ڈی پی اوباجوڑ کاشف ذوالفقار نے تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے،ان کاکہناتھا کہ بم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،واقعہ کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ پر بم سے حملہ قابل مذمت ہے،وزارت داخلہ اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہی،جے یو آئی کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کہاں ہے اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہا،امن وامان کی صورتحال خراب کرکے دھاندلی کی نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ جے یو آئی کی مقبولیت سے کچھ قوتیں خائف ہیں،ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان