معیشت کی بہتری کیلئے پاک افواج حکومت کےساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اور سہولت کے حوالے سے پاک افواج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا،اجلاس میں آرمی چیف نے دوست ملک کے دورے کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی، اجلاس میں یو اے ای ،قطر میں مختلف ایم او یوز اور اس کی پیش رفت پر جائزہ لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کونسل کی ایپکس کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ آرمی چیف نے اجلاس کے شرکاسے خطاب میں ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا،آرمی چیف نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری اور سہولیت کے حوالے سے پاک افواج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایپکس کمیٹی میں اہم فیصلے ،کمیٹی نے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے، لاشیں ہی لاشیں، کتنے افراد زخمی؟ افسوسناک خبر آ گئی