کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پہلے روز کا کھیل ختم جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن

Jan 03, 2025 | 13:08:PM
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ، پہلے روز کا کھیل ختم جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے۔ رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کی سینچریوں نے جنوبی افریقا کی پوزیشن مستحکم کردی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سکور کر لیے۔72 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقی اوپنر رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔رائن رکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان