اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کا پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے کا امکان ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے اور آج رجسٹریشن کا آخری دن ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن نے ذاتی اور نجی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے جبکہ پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں سے رابطہ کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ آج مزید تین غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا جن میں ڈیوڈ وارنر، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، عثمان خواجہ اور دیگر مشہور کرکٹرز اپنی رجسٹریشن مکمل کروا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک نے کراچی کنگز کو الوداع کہہ دیا