سچی محبت کےلیے اداکاری بھی چھوڑسکتی ہوں،یشما گل

کئی رشتے آچکے،جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ اداکاری چھوڑ دوں

Jan 03, 2025 | 16:06:PM
سچی محبت کےلیے اداکاری بھی چھوڑسکتی ہوں،یشما گل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ یشما گِل کا کہنا ہے کہ اب تک جو بھی رشتے آئے ہیں سب سے پہلے اداکاری چھوڑنے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔

اداکارہ یشما گل دنانیر مبین کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس میں شوبز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی طرف سے کئی رشتے آچکے ہیں،تاہم جو بھی رشتہ آیا سب سے پہلے ان سے یہی ڈیمانڈ کی گئی کہ وہ اداکاری چھوڑ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے اداکاری کو چھوڑنا بےحد مشکل ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ہی انہیں پہچان ملی ہے اور اس کیلئے وہ بےحد پُرجوش ہیں۔

دنانیر مبین نے یشماگل سے سوال کیا کہ اگر وہ کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں تو کیا اس کے کہنے پر اداکاری کو خیرباد کہہ دیں گی؟ اس پر یشماگل نے جواب دیا کہ وہ قربانی دے دیں گی اگر مذکورہ شخص ان کو وہ سب فراہم کرے جس کا اس نے وعدہ کیا ہے اور اس کی محبت سچی ہو تو وہ اداکاری کو بھی چھوڑ دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:علیزہ سلطان نے فیروزخان کو غیر ذمہ دار باپ قرار دے دیا

یاد رہے کہ ان دنوں اداکارہ یشما گل کی بہن کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس  میں ان کے ڈانس کی ویڈیوزبھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہیں۔