سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری، مزید سینکڑوں روپے مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہوگیا، سونے کی قیمت میں2200روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے ہےْملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہے،عالمی بازار میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2657 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں کمی