کرم میں امن کی طرف ایک او رقدم،مقامی سیاسی اور قبائلی افراد پر مشتمل کمیٹیاں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کرم میں امن قائم کرنے کی جانب اہم قدم،امن جرگے کے معاہدے کے تحت امن کمیٹیاں قائم کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کرم میں امن جرگے کے معاہدے کے نتیجے میں مقامی افراد اور قبائلی و سیاسی قیادت پر مشتمل امن کمیٹیوں کو قائم کر دیا گیا ،کمیٹیوں میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں،امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے بعد اشیاء خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل 4 جنوری 2024 کو پارا چنار کے لئے روانہ ہو گا۔
امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کے جرگے میں ہوا،قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی،کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی رہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر بےگناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں اور اشیاء خورونوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے،امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ جبکہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
ضرورپڑھیں:فوج ملکی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو ایم ٹی کا دورہ
مقامی امن کمیٹی میں لوئر کرم کے پیر حیدر علی شاہ (سابقہ ایم این اے)، عابی فیض الله، حسین علی شاہ الحسینی اور حاجی نور جف علی سمیت 27 ممبران شامل ہیں۔
اپر کرم سے سجاد حسین طوری (سابقہ سینٹر)، علی ہادی (ایم پی اے)، مزمل شاہ ، سید کاظم حسین اور سید ولی سید میاں سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔