عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور انہیں مذاکراتی عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں مذاکراتی عمل کی اہمیت پر زور دیا اور دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا انتہائی اہم جزو ہیں اور مولانا فضل الرحمان کا افہام و تفہیم سے گریز یا مذاکرات سے انکار ایک غیر جمہوری رویہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑے مسائل کو صرف آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،اور کہا پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے، جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:سست انٹرنیٹ،ماجرا کیا ہے؟