بابراعظم اور محمد رضوان کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کیوں نہیں کیا گیا ؟ وجہ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے 12 کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کر دیئے تاہم گلوبل ٹی ٹوینٹی کینیڈا کیلئے قومی کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے این او سی التوا کا شکار ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں ابرار احمد، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عامر، محمد حارث ، محمد حسنین سلمان علی آغا، شاداب خان، شرجیل خان، صہیب مقصود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
لیکن کپتان بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوبل ٹی ٹونٹی کے لیے معاہدے ہیں اور کرکٹرز نے لیگ کے لیے این او سی مانگا ہوا ہے، پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹونٹی کے الحاق کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے، آئی سی سی کی وضاحت کے بعد این او سی کا فیصلہ ہو گا ہے۔
این او سی ملنے والے کھلاڑیوں کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ، کیریبین پریمیئر لیگ، کاؤنٹی کرکٹ، لنکا پریمیئر لیگ، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دی ہنڈرز کیلئے این او سی جاری کیئے گئے ہیں ، ومی ٹیم کے کھلاڑی ابرار احمد کو 4 سے 28 جولائی تک میجر کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جبکہ فخر زمان کو سی پی ایل کھیلنے کی اجازت 29 اگست سے 6 اکتوبر تک دی گئی، فاسٹ باولر حارث روف 5 سے 28 جولائی تک میجر لیگ کھیلیں گے، محمد عامر کو 4 سے 20 جولائی تک کاونٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ، محمد حسنین یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ کھیلیں گے۔
سلمان علی آغا یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ ، شاداب خان یکم سے 21 جولائی تک لنکا پریمئیر لیگ ، شرجیل خان ،صہیب مقصود 3 سے 13 جولائی تک ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، اسامہ میر کو 23 جولائی سے 20 اگست تک دی ہنڈرڈ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کردیا گیا، زمان خان 4 سے 28 جولائی تک میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار