روہت شرما اور وراٹ کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے یا نہیں ؟جے شاہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈین کرکٹ سٹارز روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ورلڈ کپ 2024 کا فائنل جیتنے کے ساتھ ہی ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان ابھر آیا کہ جے شاہ نے مشہور کرکٹرز کو ریٹائرڈ کر کے سی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان بھیجنے کا پلان بنا رکھا ہے ، لیکن ان قیاس آرائیوں پر اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین جے شاہ کا بیان آگیا ہے ۔
بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے سیکریٹری جے شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں انڈین ٹیم کا حصہ ہونے کا بیان دیا ہے، جے شاہ نے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جدیجہ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ’تین عظیم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کے ساتھ یہ تبدیلی پہلے ہی ہو چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ’جس طرح سے یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے۔ وہاں بھی یہی سکواڈ پرفارم کرے گا اور سینیئر کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت اور فواد چودھری کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ، سنگین الزامات عائد کر دیئے