تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ملزم بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزموں کو بری کردیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید ،شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجا خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصرکو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں بری کردیا۔
عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی تباہی ٹل گئی
خیال رہے کہ عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، فیصل جاوید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔