سیمنٹ پھر مہنگا، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

Jul 03, 2024 | 12:46:PM

(ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟وفاقی حکومت کی جانب سےبجٹ کے نفاذکےبعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تعمیراتی شعبےمیں بہتری اور اپنا گھر بنانےکا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا میٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کےبعد تعمیراتی سامان پچیس فیصدمہنگا ہوگیا،مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500 روپے کی ہوگئی جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونےسےغریب آدمی کیلئےاپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔

مارکیٹ میں سریا 120 روپےفٹ،بجری 260 روپے کلو جبکہ ریت 3600 روپےتک پہنچ چکی ہے،بجٹ کےبعد نئےریٹ سےشہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سےوابسطہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت تمام ملزم بری،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

مزیدخبریں