ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،ہیڈکوچ نے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ جمع کرادی

Jul 03, 2024 | 13:40:PM
ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی،ہیڈکوچ نے چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ جمع کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی، گیری کرسٹن نے رپورٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوائی دی۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی ہے،سنئیر مینجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں،چئیرمین محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،رپورٹس کی روشنی میں چئیرمین محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے ۔
 ضرورپڑھیں:متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان

ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں ، گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن ، کھلاڑیوں کی ان ٹنٹ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا ۔
گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دیں ، گیری کرسٹن نے کھلاڑیوں کے فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ، رپورٹ میں انہی پوائنٹس کو حصہ بنایا گیا ہے جس کا انہوں نے ورلڈ کپ کے اختتام پر اپنی تقریر میں کیا۔