سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ای سپورٹس ورلڈکپ آج سے شروع ہوگا

Jul 03, 2024 | 14:56:PM
سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ای سپورٹس ورلڈکپ آج سے شروع ہوگا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں دنیا کا پہلا ای سپورٹس ورلڈکپ آج سے شروع ہوگا، جس میں 60 ممالک کے 1500پلیئرز شرکت کریں گے۔
سعودی ای سپورٹس فاؤنڈیشن نے وزارت خارجہ اور وزارت سیاحت کے اشتراک سے ای سپورٹس ورلڈ کپ کے ٹکٹ ہولڈرز کو ای ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا،اس اقدام کا مقصد ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے مملکت میں داخلے کے طریقہ کار کو ہموار کرنا اور تمام بین الاقوامی اور اعلیٰ معیار کے ایونٹس کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔
مملکت کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایونٹ کے حوالے سے معلومات اور شرکت کےلیے ای سپورٹس ورلڈ کپ کی ویب سائٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ضرورپڑھیں:متحدہ عرب امارات میں یکم محرم الحرام کو چھٹی کا اعلان
90 دن کا سنگل انٹری ویزہ آن لائن حاصل کرنے کےلیے’ سعودی ویزہ‘نیشنل ویزہ پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے،ای سپورٹس ورلڈ کپ جو سب سے بڑا ایونٹ ہے بولیوارڈ سٹی میں ایلیٹ ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے ڈھائی ہزار پروفیشنل پلیئرز کو ایک جگہ اکھٹا کرے گا۔
 اس ایونٹ میں گیمنگ کی دنیا کے سب سے بڑے انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں گیمنگ اور ای سپورٹس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں ملکی گیم ڈویلپرز اور خطے میں عالمی سطح کے مقابلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔