ڈالر ، یورو اور ریال سب مہنگے ، نئی قیمت جانیے

Jul 03, 2024 | 17:39:PM
ڈالر ، یورو اور ریال سب مہنگے ، نئی قیمت جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کی باتیں صرف باتیں ہی ثابت ہوئیں، روپے کی تنزلی کا سلسلہ بدستور جاری  ہے ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.38 روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے اضافے سے 280.25 روپے کا ہوگیا  ، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 21 پیسے اضافے سے 298.02 روپے ،برطانوی پاونڈ  1.14 پیسے مہنگا ہوکر 352.06 روپے ،اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  75.74 روپے  پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 73.90 روپے  پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر،سابق سینیٹر بم دھماکے میں جاں بحق

پاکستان سٹاک ایکسچینج  کی بات کریں تو ،مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی  ہے ،100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ، ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 233 کی سطح پر بند ہوا ،آج 22 ارب روپے مالیت کے 53 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا ، آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 80ہزار 405 کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔