پی آئی اے کی نجکاری کو التوا میں رکھنے سے 850ارب کا نقصان ہوا،علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی پرائیویٹائزیشن کو التوا میں رکھنے سے قومی خزانے کو 850ارب روپے کا نقصان ہوا ۔
وفاقی وزیر نجکاری وسرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے پرائیویٹائزیشن کے 5سالہ منصوبے پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خسارے میں چلنے والے تمام منصوبوں کی تین مراحل میں تیزی سے نجکاری ہو رہی ہے۔پرائیویٹائزیشن کا عمل صاف اور شفاف، میڈیا کو لائیو کوریج کی اجازت ہو گی۔
عبدالعلیم خان نے کہاکہ اونے پونے داموں ادارے نہیں بیچیں گے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے، نجکاری کا عمل مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق ہو رہا ہے،مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے،ان کاکہناتھا کہ پی آئی اے، سٹیل مل اور ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کر کے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،پی آئی اے کے بعد روز ویلٹ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی نجکاری ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اگلے مرحلے میں پاور جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کا عمل ہوگا، سٹیٹ لائف کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور پیکو بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لیا ہے، نجکاری کا سارا عمل مربوط بنیادوں پر ہوگا۔وفاقی سیکرٹری پرائیویٹایزیشن نے نجکاری کے اداروں کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، سابق سینیٹر بم دھماکے میں جاں بحق