اسلام آباد پولیس کے اہلکارآپس میں جھگڑ پڑے، فوٹیج بھی سامنے آ گئی 

Jul 03, 2024 | 18:37:PM
اسلام آباد پولیس کے اہلکارآپس میں جھگڑ پڑے، فوٹیج بھی سامنے آ گئی 
کیپشن: پولیس اہلکار آپس میں جھگڑ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)گرمی کی شدت یا عدم برداشت  کے باعث نائنتھ ایوینو پر اسلام آبادپولیس کے  اہلکارجھگڑ پڑے ، پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کوگتھم گتھا ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ،ڈیوٹی پر موجود ٹریفک اہلکار اور  دیگر ساتھی انکی لڑائی ختم کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔ فوٹیج سامنے آنے پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضانے  نوٹس لے لیا،ایس پی انڈسٹریل ایریا نے اے ایس آئی کو معطل کردیا اورایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا، پولیس ترجمان نے کہاکہ انکوائری میں جو قصور وار پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،سابق سینیٹر بم دھماکے میں جاں بحق