فواد خان کی اپنی نئی فلم کے ساتھ 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی،فلم میں ہیرویئن کون ہے؟

Jul 03, 2024 | 19:32:PM
فواد خان کی اپنی نئی فلم کے ساتھ 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی،فلم میں ہیرویئن کون ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔

 پاکستان فلم انڈسٹری میں فوادخانکا شمار میگا سٹارز میں ہوتا ہے ،اُنہوں نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے  نام کمایاہے ، پاکستان کے علاوہ  اُنہیں بالی ووڈ میں بھیان کو خوب شہرت ملی۔

فواد خان نے سال 2014 میں فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد  اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ‘کپور اینڈ سنز’ اور ‘اے دل ہے مشکل’ میں بھی کام کیا تھا، ان تینوں فلموں کے بعد بھارت میں فواد خان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوگیا تھا، مداح نہ صرف اداکار کے کام کے دیوانے ہوئے بلکہ اُن کی پُرکشش شخصیت کے بھی گرویدہ ہوئے۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد ہوگئی تھی جبکہ بھارتی مداح فواد خان کو دوبارہ اپنی فلموں میں دیکھنے کے خواہشمند تھےتاہم اب اُن کی خواہش پوری ہونے جارہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کی پروڈکشن بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے، فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز بہت جلد لندن میں ہوگا، اس کے علاوہ فلم کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ظہیر کے ہنی مون کی تصاویر وائرل