لاہور:8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

Jul 03, 2024 | 19:51:PM
لاہور:8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حسن)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا  انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کے مطابق  بچی سے مبیینہ زیادتی کرنے والاسفاک ملزم  محلے دار ہے ، بچی چھت پر کپڑے ڈالنے گئی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد تشویش ہونے پر چھت پر گیا ملزم موقعے سے سینہ زوری کرتے فرار ہو گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے درخواست ملنے پر فوری نامزد ملزم گلفام کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپینز ٹرافی:پاک بھارت میچ کب اور کہاں ہو گا؟مجوزہ شیڈول سامنے آگیا