تنخواہ دار طبقہ اتحاد کی جانب سے غیر منصفانہ ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Jul 03, 2024 | 21:50:PM
تنخواہ دار طبقہ اتحاد کی جانب سے غیر منصفانہ ٹیکس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (امانت گشکوری)تنخواہ دار طبقہ اتحاد کی جانب سے غیر منصفانہ ٹیکس کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی،سپریم کورٹ سے غیر منصفانہ ٹیکس کیخلاف از خود نوٹس لینے کی استدعا کی گئی  ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد غیر منصفانہ ٹیکس کے سنگین مسئلے کی طرف توجہ دی جائے،منصفانہ ٹیکس کو بحال کیا جانا چاہئے،غیر فعال ٹیکس دہندگان اور شعبوں پر ٹیکس کے نفاذ کیلئے اقدامات کئے جائیں،تنخواہ دار طبقے اور تمام ٹیکس دہندگان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے بڑے ادارے کوبند کرنے کا فیصلہ، کتنے ورکرز بیروزگار ہو نگے؟پریشان کن خبر آ گئی