(24 نیوز ) سیاستدان اپنے قد میں اضافے یا پھر حریف کی تذلیل کیلئے اکثر و بیشتر ایسی ایسی باتیں گھڑتے ہیں کہ رہے خدا کا نام ، لیکن اب کی بار پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کرنے والے سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ جسے سن کر نا صرف پاکستانی بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین حیران رہ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیاکہ 1992ء کے ورلڈ کپ میں مصنوعی بارش کے ذریعے پاکستانی ٹیم کو جتوایا گیا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1992ء کے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے 4 میں سے 2 میچز ہار چکی تھی، ایک میں اسے کامیابی ملی تھی اور ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرا میچ گولڈ سمتھ کی انگلینڈ نے اس وقت کیا جب پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہورہی تھی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے مصنوعی بارش کرکے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے سے بچایا کیوںکہ پاکستان کی پوری ٹیم تو 74 رنز پر آل آؤٹ ہوچکی تھی اور انگلینڈ نے یہ ٹارگٹ 10 اوورز میں پورا کرلینا تھا، منصوعی بارش برسائی گئی اور پاکستان کو ایک پوائنٹ دیکر آگے بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پہلی شادی چھپانے پر دوسری بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا