پاک بحریہ کی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ

Jul 03, 2024 | 22:35:PM
پاک بحریہ کی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاک بحریہ کی جانب سے منفرد  خصوصیات کے حامل زمین سے فضا میں مار کرنے والے  میزائلز کی کامیاب فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کا مظاہرہ کیا،پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا، لائیو ویپن فائرنگ کے دوران ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 92 کا ورلڈ کپ جتوانے کیلئے مصنوعی بارش برسائی گئی ،سابق صوبائی وزیر کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا