بچے کیلئے دوا لینے گئی ماں کو دن دیہاڑے اژدھا نگل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وسطی انڈونیشیا میں بیمار بیٹے کیلئے دوائی خریدنے جانے والی خاتون کو دن دیہاڑے اژدھا نگل گیا۔
36 سالہ سریاتی منگل کے روز اپنے بیمار بچے کیلئے دوائی خریدنے صبح گھر سے نکلی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی،سریاتی کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کے رشہ داروں نے خاتون کی تلاش شروع کردی، اژدھا کا شکار بننے والی سریاتی کے 30 سالہ شوہر اڈیانسا کو جنوبی سولاویسی صوبے کے سائٹبا گاؤں میں ان کے گھر سے تقریباً 500 میٹر دور اہلیہ کے کپڑے اور چپل ملیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے تھوڑی دیر بعد خاتون کے شوہر نے تقریباً 10 میٹر کے فاصلے پر ایک سانپ دیکھا جس کا پیٹ بہت زیادہ پھولا ہوا تھا، اڈیانسا نے گاؤں والوں کو وہاں بلا کر اژدھے کا پیٹ کاٹا تو خاتون کی لاش ملی۔
واضح رہے گزشتہ ماہ بھی انڈونیشیا کے اسی علاقے میں 20 فٹ لمبا اژدھا ایک خاتون کو نگل گیا تھا جس کے بعد اس کا پیٹ کاٹ کر خاتون کی لاش باہر نکالی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں مسلسل 3 خود کش حملوں میں 18 افراد جاں بحق، 48 زخمی