آئی سی سی ٹی 20رینکنگ: ہاردک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی 20ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہاردک پانڈیا آل راؤنڈر کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آگئے اور اس کے ساتھ انہوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ہاردک پانڈیا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر بننے والے پہلے بھارتی کرکٹر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر ہسارنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس تیسرے نمبر پر ہیں۔
یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں144 رنز سکور کیے اور 11 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں اہم موقع پر ہنرک کلاسن کی وکٹ لی اور آخری اوور میں شاندار بولنگ سے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بولنگ میں انگلینڈ کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر سمیت 4افراد جاں بحق