(ویب ڈیسک ) تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما تنویر اسلم راجہ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی تنویر اسلم راجہ کو تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا ، پی ٹی آئی رہنما پر ریلی نکالنے، اہم شاہراہ بند کرنے اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کا الزام ہے۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ تنویر اسلم راجہ نے مین شاہراہ بند کر کے کارکنان کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر اکسایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 8 جون کو اسلام آباد کے بجائے سوات میں جلسے کا اعلان