(فاران خان )حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں ہونیوالی اموات کی تعداد بڑھنے لگی، 3 مزیدزخمی ہستپال میں دم توڑ گئے۔
حیدر آباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 9 افراد سول اسپتال کراچی میں زیرعلاج ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق3کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
ضرورپڑھیں:حیدرآباد میں سلنڈر دھماکا:ایک اور زخمی دم توڑ گیا
خیال رہےکہ 3 روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی،آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے، دھماکے اور آتشزدگی سےآس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
حیدرآباد میں واقعے کے بعد گزشتہ روز بھی فضا سوگوار رہی اور علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔