عیدالاضحیٰ کب ہوگی ؟ رویت ہلال کمیٹی نے پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان ذوالحج کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں،رویت ہلال کمیٹی نےملک میں ذی الحج کا چاند 7 جون کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کےسیکرٹری جنرل نےعیدالاضحیٰ17جون بروز پیر کو ہونے کی پیشگوئی کی ہے،خالد اعجازکا کہنا ہے7 جون غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پچیس گھنٹے ہونے کے باعث چاند نظر آئے گا۔
چاند کی پیدائش 6جون کو شام 5بج کر38منٹ پر ہوگی،7 جون غروب آفتاب کےوقت عمر25 گھنٹےہونے کےباعث چاند نظرآئےگا،مطلع صاف ہوا تو ہلال کی رویت بآسانی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی سمت سے ہوائیں چلنے لگیں،آندھی،تیز بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا