(اظہر تھراج)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے 10 رنز آگے نکل گئے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان کا چونکادینے والا دعویٰ سامنے آیا ہے ،کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈکپ سے زیادہ کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم 200 اسکور کے ہدف کے حصول کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے یہ باتیں اپنے اولین میچ سے قبل کی ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم ہمیشہ 190 رنزکی بات کرتے ہیں۔یوں راشد خان بابر اعظم سے 10 رنز آگے نکل گئے ہیں اور بطور کپتان یہ اعتماد اور دعوے قابل تحسین ہیں۔
افغانستان کا پیس اٹیک تواب اچھا ہوگیا ہے لیکن اس کا سپن ٹریک ہمیشہ سے کمال کا ہے۔گروپ سی میں صورت حال یقینی طور پر دلچسپ ہوگی ،جب 2 بڑے ممالک کی موجودگی میں افغانستان کوئی بڑا اپ سیٹ کرے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ گروپ سی میں ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،افغانستان،یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی ہیں۔
ضرورپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :نمیبیا نے سپراوور میں عمان کو 10 رنز سے ہرادیا
گروپ سی میں افغانستان بمقابلہ یوگنڈا میچ ہے اور یہ گروپ بڑا ہی ٹرکی ہے۔ایک جانب ویسٹ انڈیز ہے جسے گزشتہ رات پاپوا نیو گنی نے جھٹکے دیئے ،اگر چہ وہ ہار گئے،پھر یہاں ایک اور ٹیم نیوزی لینڈ بھی ہے لیکن افغانستان جس نے گزشتہ سال ففٹی اوورز ورلڈکپ میں پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا اور نیدرلینڈز کو ہرایا تھا اور گلین میکسویل اگر آڑے نہ آتے تو آسٹریلیا سے بھی وہ جیت گئے تھے،یہاں کچھ نہ کچھ کریں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا کھاتہ کھولنے جارہا ہے اور یقینی طور پر پر اعتماد بھی ہے۔
افغانستان کا سفر بہتر ہوگا،پہلے یوگنڈا پھر پاپوا نیو گنی سے میچ ہوگا،سخت ٹیموں سے بعد میں ٹکرائو ہوگا۔راشد خان،مجیب الرحمان اور محمد نبی کا سپن ٹریک ہوگا۔فضل حق اور نوین الحق جیسے پیسر ہونگے۔افغانستان کے بلے بازوں کو یوگنڈا کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا، جن کی صفوں میں بائیں ہاتھ کے تین فنگر اسپنرز ہیں۔ نجیب اللہ زدران کے علاوہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ممکنہ آغاز کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز نہیں ہیں۔ دوسری جانب یوگنڈا کی بولنگ میں کچھ ورائٹی ہے جس پر حریف کو دھیان دینا ہوگا۔
ا