کیا یادداشت میں کمی کی وجہ ڈپریشن ہے؟

Jun 03, 2024 | 15:51:PM
کیا یادداشت میں کمی کی وجہ ڈپریشن ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا یادداشت میں کمی وجہ ڈپریشن ہے? جانتے ہیں "مارننگ ود فضا " میں کلینکل سائیکالوجسٹ حسن عابد سے کہ یاداشت کو کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے۔

24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘فضاعلی نے سائیکالوجسٹ حسن عابد نے سوال کیا کہ میموری لوس کیا ہوتا ہے  کیوں ہوتا ہے اور کس وجوہاتا پر ہوتا ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا  کہ میموری لوس کئی وجوہات کی وجہ سے ہوتا ہے،پہلے تو یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کس عمر میں ہورہا ہے، اور لوگ اس کو کنفیوز کر دیتے ہیں،مکمل کو بھول جانے سے،مطلب آپکو نارمل چیزیں بھول گئی ہیں یا ایک بائیولوجیکل تبدیلی آئی ہےجس سے آپکی یاداشت جا رہی ہے جیسے ڈیمنشیا،الزائمر,ویسکولراورلیوی باڈی ڈیمنشیا یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر دوسری طرف دیکھا جائے یاداشت کیوں جاتی ہے جو ہمارے نوجوانوں میں آج کل ہو رہی ہے،وہ اس لیے ہو رہی کہ ہم نے اپنے آپکو ترتیب نہیں دیا ہوا، جیسے پہلے موبائل فون نہیں ہوا کرتے تھے تو لوگوں کو نمبر یاد رہتے تھے کیونکہ وہ اس کی پریکٹس کرتے تھے لیکن اب یہ چیزیں نہیں ہوتی،کیونکہ آپکے فون میں نمبرز محفوظ کرتے ہیں،تو ہم جیسے آپنےجسم اور دماغ کو ڈھال لیں، وہ اسی طرح ڈھل جاتا ہے، جیسے کوئی ڈائیٹ کرتا ہےتو کچھ ٹائم بعد وہ اس چیز کا عادی ہوجاتا ہے۔

فضا علی نے سوال کیا کہ مجھے ابھی بھی سمجھ نہیں آئی کہ میموری لوس ہوتا کیوں ہے؟ جس پر حسن عابد نے کہا کہ میموری لوس کی جگہ ہم  اگر کہیں بھول جانا تو زیادہ بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ یاداشت اس لئے جاتی ہیں کیونکہ ہم نے بہت سارے محاظ کھول رکھے ہیں،مستقبل کی ٹینشن اور ماضی کی افسوس کیساتھ جھول رہے ہیں، اور آپکے کچھ حادثے ہیں جو آپ نہیں بھولتے، آپ سے کسی گارڈ نے بدتمیزی کردی،یا آپکے گھر والوں نے اچھا سلوک نہیں کیا ،جہاں آپ کام کرتے ہیں وہاں سٹریس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ سب آپکے دماغ میں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈلیوری بوائز اب منشیات بھی پہنچانے لگے ، یہ کہاں ہورہا ہے؟ ’مارننگ ودفضا‘میں پول کھل گیا

انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر کی ریم  میں جب آپ زیادہ پیجز کھول لے تو وہ بھی سلو ڈاؤن ہو جائے گا،تو آپنے اس کلٹر کو ریلیف کرنا ہے، جیسے  میں آپ سے کہوں کے آپ شو چھوڑے  اور اپنی فیملی کیساتھ جا کر ٹرپ انجوئے کریں تو جب آپ جائے گی تو آپ کو وہاں سب یاد رہے گا، لیکن جب کہیں کہ وہاں جائے اور کام پر بھی فوکس کریں،تو آپ وہاں کوئی بھی مومنٹ اپنے دماغ میں اچھے سے محفوظ نہیں کر سکیں گی، تو آپ کا پریزنٹ یعنی حال میں رہنا ضروری ہے کہ آپ جو بھی کر رہے ہیں،وہ  دل و دماغ کیساتھ کریں۔