گرمی کی لہر ختم، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی ایک اور پیش گوئی کر دی

Jun 03, 2024 | 16:52:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی ایک اور پیش گوئی کر دی ہے جس سے رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے 4 سے 7 جون کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، کمزور مغربی ہواؤں کی لہر منگل شام یا رات کو ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی لہر 3 دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 جون کے دوران آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درخت لگانے کیلئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ؟

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 4 سے 8 جون کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 5 سے 7 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ میں سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں 6 سے 7 جون کے دوران جھکڑ چلنے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، لاہور میں آندھی جھکڑ چلنے اسر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم نارووال، قصور، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا میانوالی میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں