حق اور سچ کی فتح، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے: اسد قیصر

مجھے امید ہے عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے؛ رہنما پی ٹی آئی

Jun 03, 2024 | 18:39:PM
حق اور سچ کی فتح، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے: اسد قیصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔

سائفر کیس فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا کہ آج سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ  کا جو فیصلہ آیا ہے انتہائی خوش آئند ہے، یہ حق اور سچ کی فتح ہے، جس طرح عمران خان کے خلاف من گھڑت کیس بنایا گیا، جس طرح کیس کی کاروائی ہوئی، جس طرح یہ فیصلہ سنایا گیا پوری دنیا جانتی تھی کہ من گھڑت اور بے بنیاد کیس ہے، 10 مہینے اس کیس میں عمران خان نے جیل میں گزارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ آج حق اور سچ کا فیصلہ آگیا، اب جتنے بھی کیسز ہیں کسی بھی کیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے، مجھے امید ہے عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے، عمران خان نے قومی خود مختاری اور غیرت کیلئے سٹینڈ لیا پوری قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم کو یقین دہانی کرواتا ہوں عمران خان آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنایئں گے جہاں قانون کی حکمرانی ہو گی، نا جھکیں گے نا ڈریں گے اور آگے بڑھیں گے۔