(فہیم صدیقی ) کراچی ایئر پور ٹ پر عازم حج خاتون کیساتھ اے ایس ایف کی جانب سے ہتک آمیز رویہ اپنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ، اہلکاروں نے خاتون مسافر کے سر کے بال کاٹ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق سیما بانو نامی خاتون حج کے مقدس فریضے کیلئے سعودیہ جارہی تھیں، عازم حج خاتون سکینر سے کلیئر ہوگئی تھیں، شک پر کمرے میں لے جاکر تلاشی لی گئی، اے ایس ایف کی خاتون اہلکار رضوانہ کو بالوں پر شک ہوا، چیکنگ کے دوران مسافر خاتون کے بال ہی کاٹ دیئے گئے,بال کاٹنے کے بعد دوبارہ اسکین کیا گیا لیکن کچھ نہیں ملا، اے ایس ایف کو خاتون کے بال کاٹنے کا کوئی اختیار نہیں تھا, ایوی ایشن ڈویژن نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ,ترجمان اے ایس ایف کا معاملے پر موقف دینے سے گریز,خاتون اپنے شوہر کے ساتھ حج پر جارہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیب قوانین میں ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر