گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے رت بدل ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کا موسم بدل گیا، گوجرانوالہ ،نارووال ، کھاریاں اور سرائےعالمگیرسمیت مختلف علاقوں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق باغوں کے شہر لاہورکو تیز گرد آلود ہواؤں نے لپیٹ میں لے رکھا ہے ،موجودہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ہوا میں نمی تناسب 27 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے،گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے ۔
کھاریاں میں موسلادھار بارش سے موسم سہانا ہو گیا، گرمی کازور ٹوٹنے سے درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، سرائے عالمگیر اور شہر کے گردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، گرمی سے بےحال شہریوں کے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے ہیں ،پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،مانانوالہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ، خانقاہ ڈوگراں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے ، گھنے بادلوں اور تیز آندھی سے موسم سہانا ہوگیا۔
شاہ کوٹ شہر اور گردونواح میں بھی گردآلود تیز آندھی سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے، گھنے بادلوں اور تیز آندھی اور ہلکی ہلکی بارش سے موسم سہانا ھوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیب قوانین میں ترامیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر