بجٹ میں پنشنرز پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کرلیا

Jun 03, 2024 | 21:09:PM
بجٹ میں پنشنرز پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کرلیا
کیپشن: پنشنرز قطار میں کھڑے ہیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)آئندہ بجٹ میں پنشنرز کی پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا۔ 

 ذرائع  کاکہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے مابین آج ورچوئل مذاکرات ہوئے، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھیں،ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے  بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز پیش کی گئیں،دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف سے آج کے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر