خیبر کے علاقہ خوگہ خیل میں نجی سکول کےباہر دھماکہ

Jun 03, 2024 | 23:48:PM
خیبر کے علاقہ خوگہ خیل میں نجی سکول کےباہر دھماکہ
کیپشن: گوگل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب آفریدی)خیبر کے علاقہ خوگہ خیل کے نجی سکول میں دھماکہ ہوا  جس سے نجی سکول کی گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

  پولیس حکام نے کہاہے کہ دھماکے میں نجی سکول کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کر رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زور دار آواز پورے علاقے میں گونج اٹھی جس سے قریب رہائش پذیر مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4فیصد تک کم