(24 نیوز ) کوٹلی آزاد کشمیرمیں مقامی افراد نے گلپور میں آبادی کے قریب نایاب نسل کے اژدھے پکڑ لیے، مقامی افراد نے اژدھوں کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔
محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم نےبتایا کہ انڈین پائتھن اژدھوں کی نایاب نسل ہے جو ماحول کا اہم حصہ ہیں، پاکستان میں اژدھوں کی یہ نسل معدوم ہوتی جا رہی ہے،انڈین پائتھن عام طور پر انسانوں پر حملہ آور نہیں ہوتا،محکمہ وائلڈلائف نے نایاب نسل کے اژدھوں کو آبادی سے دور بحفاظت چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 62 سے امیدوار نے سابقہ بیوی کو زیادتی کو نشانہ بنا ڈالا