اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک کے معمولات شیئر کر دیئے

Mar 03, 2025 | 11:34:AM

 (24 نیوز)حنا خان نے اپنی انسٹاگرام سٹوریزپر رمضان 2025 کے آغاز کے موقع پر اپنے معمولات شیئر کیے۔

صحت کے کئی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود اداکارہ حنا خان نے بھی اس مقدس مہینے میں روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رمضان کے معمولات کو شیئرکیا، اداکارہ نے رمضان کے پہلے روزےکے بعد سوشل میڈیا پر سحری سے افطاری تک کا سفر دکھایا۔

مزید پڑھیں:سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

 انہوں نے افطاری کے لئے سبز شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور شاندار جھمکوں کے ساتھ اپنی خوبصورتی کو چارچاند لگادیے، حنا خان کی افطاری کی میز پر مختلف مزیدار کھانے موجود تھے، جسے دیکھ کر ہر کوئی بھوک محسوس کر رہا تھا۔

حنا خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ”رمضان مبارک… کیسی لگ رہی ہوں؟ پہلا دن: سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر… الحمدللہ… دعا میں یاد رکھئے گا۔“

مزیدخبریں