لاہور؛ خاتون کے پاؤں میں بجلی کی تاریں لگی لاش برآمد

Mar 03, 2025 | 14:40:PM

(24 نیوز)لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ایک گھر سے 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئی،  بیوہ خاتون گھر پراکیلی، کرائے پر رہتی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے، خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔

پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے،قتل کی دفعات  کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں

مزیدخبریں