(جمال الدین جمالی)سانحہ 9 مئی پر مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف جیل ٹرائل کی کاروائی کے دوران پراسیکویشن کے دو گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادتیں قلمبند کرائی۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد نے جاوید کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف جیل ٹرائل کی کاروائی کے دوران پراسیکویشن کے دو گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔عدالت نے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کر لیا ۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید, عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کی گئی۔ برضمانت ملزمان حاضری کیلیے جیل میں پیش ہوئے، مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمہ نمبر 366/23 میں اور دوسرے مقدمہ 367/23 میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد ٫ عمر سرفراز چیمہ٫اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد ہے،جبکہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر پر بھیفرد جرم عائد ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا