پاکستان فٹبال ٹیم کا ایشین کپ 2027 شرکت کی تصدیق

Mar 03, 2025 | 20:10:PM
پاکستان فٹبال ٹیم کا ایشین کپ 2027 شرکت کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز میں قومی مینز ٹیم کی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

  کوالیفائرز میں پاکستان کو گروپ ای میں شام، افغانستان اور میانمار کے ساتھ رکھا گیا ہے اور یہ میچ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے،پاکستان اپنی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مہم کا آغاز 25 مارچ کو شام کے خلاف کرے گا  جو الاحساء، سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

 اس میچ میں اسٹیفن کانسٹینٹائن بطور ٹیم ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، خطرے کی گھنٹی بج گئی