قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانےکا فیصلہ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App

اسلام آباد(24 نیوز)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے سابق کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کو واپس لانےکا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے را ئونڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنے کی اہل ہوگئی ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے۔پاکستان اور شام کے درمیان میچ سعودی عرب میں کھیلا جائےگا۔ذرائع کے مطابق شام کے خلاف میچ میں اسٹیفن کونسٹنٹائن پاکستان ٹیم کے کوچ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز میں ایمپائرز کو ن ہونگے،اعلان کر دیا گیا